آندھی اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش محکمہ موسمیات نے شدید گرم موسم میں خوشی کی نوید سنادی

29  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ اسلام آباد میں شام کے وقت آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب کے وسطی اضلاع میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار ، میانوالی ، سرگودھا ، خوشاب ،سیالکوٹ میں آندھی اوربارش کا امکان بھی ہے، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی شام یا رات کو آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات کو دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، بونیر، چارسدہ، مردان ،خیبر، باجوڑ ،کوہاٹ، کرم، پشاور ودیگر علاقوں میں آندھی اور بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔دوسری جانب پنجاب بھر میں لوڈشیدنگ دوبارہ عروج پر چلی گئی جہاں 10 سے12گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال6ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے شدید گرمی میں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ہے جب کہ کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی معطلی بھی بڑھ گئی ہے ۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگامی میں بجلی کی اس قدر لوڈ شیڈنگ نے کمرشل صارفین کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…