حکمران اپنے کیسز ختم نہیں کرا سکیں گے اور عنقریب جیلوں میں جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

28  مئی‬‮  2022

حکمران اپنے کیسز ختم نہیں کرا سکیں گے اور عنقریب جیلوں میں جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ30 روپے فی لیٹر پیٹرول میں اضافے کی پہلی قسط اور 2 ہزار روپے مہینے خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی

اس لیے مسائل زدہ لوگ چوروں کے فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،ایک ووٹ کی اکثریت کا وزیر اعظم اور ایک ووٹ کی اکثریت کا وزیر اعلیٰ 20 کروڑ کا ممبر خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچا سکتے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج گرے یا کل گرے یہ حکومت ختم ہو کر رہے گی اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔ جس ملک کا وزیراعظم 24 ارب کی منی لانڈرنگ کے کیس پر فخر کرے اور ایف آئی اے، نیب،اے این ایف ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہو تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے،

یہ اپنے کیسز ختم نہیں کرا سکیں گے اور عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ حال ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے،سری لنکا کی آبادی 2 کروڑ ہے اور ہماری 22 کروڑ ہے

اس لیے معیشت کو بچانے کے لیے جلد اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ معاشی تباہی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے،معاشی تباہی سے بچنے کے لیے عدلیہ، اداروں اور سیاست دانوں کو فوری اہم اور بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…