سپریم کورٹ، وزیراعظم کے وکیل اور ججز میں مکالمے کے دوران بینچ اٹھ کر چلا گیا

27  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل عرفان قادر اور ججز کے مکالمے کے دوران ہی بینچ اٹھ کر چلا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی اداروں میں حکومت کی مبینہ مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی

سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔دوران سماعت عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا وکیل ہوں، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ ہم انفرادی طور پر کسی کو نہیں سن رہے، فوجداری نظام سے متعلق مقدمہ سن رہے ہیں۔ایڈووکیٹ عرفان قادر نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم کی طرف سے پیش ہو رہا ہوں، عدالت کو پورے سسٹم کو ہی دیکھنا چاہیے، ایک حصے کو دیکھیں اور باقی کو چھوڑ دیں گے تو میری درخواست ہو گی کچھ نہ دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت ہمیں سوالات بتا دے جس پر معاونت کی ضرورت ہے، اہم مقدمہ ہے اس کے حکومت پر اثرات ہوں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے آپ کو عدالتی معاونت کے لیے نہیں بلایا، آپ نے جو کہنا ہے تحریری طور پر لکھ کر دے دیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ دو سیاسی جماعتوں میں مخاصمت ہے، ایک سیاسی جماعت مسلسل الزام لگا رہی ہے جس میں عدالت کو جوڑا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل بول رہے تھے کہ اسی دوران بینچ اٹھ کر چلا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ میں بات مکمل کرنا چاہتا تھا لیکن عدالت نے کہا جمعے کی وجہ سے وقت کم ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…