انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی امریکی ڈاکٹر کو شادی کیلئے پاکستان کھینچ لائی، اسلام قبول کر کے نکاح کرلیا

22  مئی‬‮  2022

گکھڑ منڈی(این این آئی)انٹرنیٹ پر ہونے والی دوستی امریکی ڈاکٹر کو شادی کیلئے پاکستان کھینچ لائی۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی میں اپنے محبوب ٹیلر ماسٹر کے پاس پہنچ گئی۔ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسڑ ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر میگ کا اسلامی نام ہانیہ رکھا گیا۔امریکا کے شہر شکاگو کے سرکاری اسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ ملازمت کرنے والی لیڈی ڈاکٹر میگ ( اب جن کا مسلم نام ہانیہ ہے ) نے بتایا کہ اس کا محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ پیار اور محبت میں تبدیل ہو گیا، اسلام قبول کرکے شادی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ہانیہ نے بتایا کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں، وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی، سب بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…