عوام کمر کس لیں، حکومت 24گھنٹوں میں یہ کام کر سکتی ہے،ماہر معاشیات نے خبردار کر دیا

19  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی) ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے خبردار کیا ہے کہ حکومت 24گھنٹے میں تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے۔ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،اس وقت ڈالر کی قیمت 180سے نیچے ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ڈالرکی قدر بڑھی، جب باہرسے چیزیں منگواتے ہیں توادائیگی ڈالرمیں کرناپڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت 24گھنٹے میں تیل ، گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے، عوام کمر کس لیں۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ سازی نہ ہونے سے زرمبادلہ جا رہا ہے مگر ملک میں آنہیں رہا۔ جبکہ ماہرمعاشیات عابدسلہری نے کہا اس وقت سیاسی بحران سے اقتصادی بحران پیدا ہو رہا ہے، بجلی، تیل سمیت مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکومت حکومت کو فیصلے کرنے ہوں گے ، ورنہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی صورتحال پر جلد کنٹرول کرنا ہوگا،آئندہ بجٹ کافی مشکل ہوگا اور یہ ملک کیلئے کافی مشکل وقت ہے ،حکومت کو فیصلے کرنے ہوں گے ، ورنہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…