تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے کی کوشش، اسد عمر کی جانب سے شدید ردعمل

12  مئی‬‮  2022

کراچی/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر سندھ سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سدرا عمران کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایک نامعلوم نمبر سے آنے والی کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔خاتون ایم پی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نمبر سے بار بار کال آ رہی ہے، خود کو انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) سندھ کا اہلکار ظاہر کر کے میری موجودہ لوکیشن پوچھی جا رہی ہے۔اسد عمر نے سدرا عمران کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خاتون ایم پی اے کو ہراساں کرنے کی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت عوام کا دباؤ دیکھ کر بوکھلا گئی ہے اور ان کے دن پورے ہونے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…