ایمرجنسی لگانے کیلئے ایسی وجہ یا بہانہ بنائیں تاکہ ہمیں وقت مل جائے، وزیراعظم کچن کیبنٹ اجلاس کی کہانی

2  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپنی کچن کیبنٹ سے مشاورت کی جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے کچن کیبنٹ اجلاس میں 6 سے 8 وزرا شامل ہوئے جس میں تجویز دی گئی کہ اسپیکرکسی نہ کسی بہانے اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کرے،

اسپیکر یا تو ووٹنگ کے دوران گنتی درست نہ کرے یا کوئی اور بہانہ بنائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منحرف ارکان کے گھر جاکر ان کے خلاف نعرے لگائے جائیں اور دباؤ ڈالا جائے، اس کے علاوہ آئینی اداروں پرپی ٹی آئی کی حمایت کے لیے دباؤ ڈالاجائے جبکہ حکومت کیخلاف سازش کرنے والوں پرآرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اٹارنی جنرل اور اسپیکر نے کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھانے کی مخالفت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اپنا مؤقف منوانے کے لیے اٹارنی جنرل اور اسپیکر سے پرزورمطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی لگانے کے لیے ایسی وجہ یا بہانہ بنائیں تاکہ ہمیں وقت مل جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو بھی تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ شہبازشریف کیلئے اعتماد کا ووٹ جلد نہیں ہونا چاہیے، ان کے اعتماد کے ووٹ میں حتی الامکان تاخیر کی جائے۔وزیراعظم نے اسپیکر کو ہدایت کی کہ اگلااسمبلی اجلاس عدم اعتمادکے ایک ماہ بعد بلایا جائے اور صدر نئے وزیراعظم کے انتخاب تک مجھے ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کارکنان کو اسلام آباد میں لائیگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…