ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزراء کا مستعفی ہونے کا اعلان

30  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں تحریری معاہدہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزرا سید امین الحق اور فروغ نسیم اپنے عہدوں سے مستعفی گئے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے

استعفے وزیراعظم ہاؤس بھجوادیے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم اب باقاعدہ کابینہ سے علیحدہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دونوں وزرا نے اپنے استعفوں کی توثیق رابطہ کمیٹی سے کرانے کے بعد استعفیٰ جمع کرایا۔واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاہدے کی تصدیق بلاول بھٹو اور فیصل سبزواری کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، رابطہ کمیٹی سے معاہدے کی توثیق لیں گے ،پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی سے توثیق لے گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی سے حکمران اتحاد کی تعداد 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کی تعداد 177 ہوجائیگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…