ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی، پرویز خٹک

27  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے منحرف اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے۔اتوار کو امر بالمعروف جلسے میں کارکنوں سے خطاب میں منحرف ارکان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب الیکشن

آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی، باقی میں فخر کرتا ہوں پی ٹی آئی والوں پر سخت حالات میں بھی کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے وہ گئے جو ہمارے تھے ہی نہیں، جو ہمارے تھے ہی نہیں تو گلہ کس بات کا؟ ان سے بھی کہتا ہوں کہ پچھتاؤگے، جب عوام میں جاؤگے تو جوتے پڑیں گے اور آپ کے منہ پر کالا رنگ ڈالا جائے گا، آپ اپنے بچوں کی بے عزتی مت کرائیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ ووٹ عمران خان کا ملا تو آپ کو کیسی جرات ہوئی کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جاتے، مجھے پتا ہے جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ جو شرمندہ کام انہوں نے کیا اس کی مثال کہیں نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسہ گاہ میں موجود لوگوں سے اگلے انتخابات میں بھی وزیر اعظم کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…