اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے

13  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے اپوزیشن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری ایم کیو ایم کو سندھ حکومت کا حصہ بنانے کو تیار ہیں،تحریری معاہدہ کرنے سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مجوزہ معاہدے کی ضامن مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) ہوں گی۔ذرائع کے مطابق دیہی اور شہری سندھ سے متعلق ایم کیو ایم کے مطالبات پر عمل ہوگا، مرکز اور صوبے کی حکومتوں میں ایم کیو ایم بھی حصہ دار ہو گی، اس کے علاوہ گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے تمام مطالبات کی منظوری سے متعلق معاملات طے پانے کے بعد حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ایم کیو ایم کا بھی پیر کو بڑا اعلان متوقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم بطور خاص کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز آئے تھے اور سیاسی معاملات پر گفت و شنید کی گئی تھی۔وزیر اعظم کے دورے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پہلے مسلم لیگ (ق) کی قیادت اور پھر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…