وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوہٹانے کا فیصلہ کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

10  مارچ‬‮  2022

​لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن )وزیر اعظم ع​​مران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو کہ ترین گروپ ، علیم خان اور (ق )لیگ سے مشاورت کریگی ۔

مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے نام کا انتخاب کیا جائیگا۔5 رکنی کمیٹی پارلیمانی پارٹی رہنمائوں سے بھی وزیر اعلیٰ کے ناموں کیلئے مشاورت کرے گی۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نئے وزیر اعلیٰ کا معاملہ او آئی سی اجلاس سے پہلے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ اور میاں جلیل شرقپوری شامل تھے۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں۔تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی۔

منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔پارلیمنٹرینز کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔اپوزیشن کو موجودہ نازک صورتحال کا ادراک تک نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے۔سیاسی انتشار پھیلا کر وطن عزیز کی معیشت کو غیر مستحکم کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔اپوزیشن سیاسی افراتفری پیدا کر کے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…