پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا، اسد عمر کا زر داری اور شہباز شریف ملاقات پر رد عمل

5  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ملاقات پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ‘پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔ اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ قوم آج کی

اس ملاقات کی شدت سے منتظر تھی کیونکہ شہباز شریف کی بڑھکیں اسے یاد تھیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو انتظار تھا کہ ‘‘پیٹ پھاڑے’’ جائیں گے اور ‘‘سڑکوں پر گھسیٹ’’ کر قوم کا چوری شدہ مال نکلوایا جائے گامگرپیٹ پھاڑنے یا زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بجائے میاں صاحب نے اپنے ‘‘مقصود چپڑاسیوں’’ اور ‘‘مسرور انوروں’’ کو بچانے کو ترجیح دی۔ اسد عمر نے کہاکہ عمران خان نے برسوں پہلے قوم کو بتایا کہ زرداری و شریف ایک ہی سکے کے دو رْخ ہیں، ان کی سیاست اور باہمی اتفاق و اختلاف کی مرکزی بنیاد کرپشن اور اس کا تحفظ ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ دونوں جماعتیں قومی خزانہ لوٹنے کیلئے آپس میں ‘‘نورا کشتی’’ کرتی ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف انہیں اکٹھا کرتا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ الگ الگ نوکری کی عرضیاں قبول نہ ہونے پر دونوں ملکر درخواست دینے کی کوشش میں ہیں، بدعنوانوں کے گٹھ جوڑ سے پہلے کوئی خطرہ تھا نہ آئندہ قوم ان کے کسی جھانسے میں آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کڑی محنت اور نہایت صبر آزما جدوجہد سے قوم ان کی پھیلائی گئی تباہ کاریوں کے اثرات سے نکل رہی ہے، پوری توجہ اپنے فلاحی ایجنڈے کی تکمیل پر مرکوز رکھیں گے۔ اسدعمر نے کہاکہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ان کی سیاسی چالوں کا بھی بھرپور جواب دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…