مریم نواز نے محمد زبیر کو خوش قسمت قرار دے دیا

25  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے محمد زبیر کی نواز شریف کیساتھ لی گئی تصویر کو ری ٹویٹ کیا اور اس کی کیپشن میں لکھا کہ ’’ محمد زبیر صاحب آپ لکی ہیں ‘‘ ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق گورنر

سندھ محمد زبیر نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں لکھا تھا کہ ’’لندن میں اپنے قائد کیساتھ ‘‘ اس تصویر کو مریم نواز شریف نے ری ٹویٹ کیا اور محمد زبیر کو لکی قرار دے دیا ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالنے پر خطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے،عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں،جتنے دیر آپ اقتدر سے چپکے رہیں گے اپنی او رعوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے،آپ عبرتناک شکست کھا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا، گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نہ ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…