خانپور ڈیم افسوسناک حادثہ، نجی اسکول کے طلباء اور اساتذہ کی کشتی الٹ گئی ، کشتی میں 4 ٹیچر ز سمیت 35افراد سوار ، ایک خاتون ٹیچر کی لاش نکالی لی گئی

25  جنوری‬‮  2022

ہری پور(این این آئی)خان پور ڈیم میں راولپنڈی سے سیر و تفریح کیلئے آئے سکول کے طلبا کی کشتی ڈوبنے سے ایک ٹیچر جاں بحق اور 4 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے، کشتی میں اوور لوڈننگ کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ہے، باقی بچیوں اور ٹیچرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خان پور نورالحق نے یہاں بتایا کہ راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد کے ایک نجی سکول مسلم

انٹرنیشنل پبلک سکول کے طلبا اپنے اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران ٹیچرز نے طلبہ کو سیر و تفریح کی غرض سے دو کشتیوں میں ڈیم کی سیر کیلئے بٹھایا، کشتیوں میں اساتذہ اور سکول کا دیگر عملہ بھی سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاح نے کشتی میں اوور لوڈنگ کی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے جبکہ خان پور ڈیم میں ان دنوں پانی کا لیول بھی انتہائی کم ہے، تمام سٹاف اور بچوں نے لائف جیکٹس پہن رکھیں تھیں جس وجہ سے کشتی حادثہ میں نقصان کم ہوا ہے، تمام سٹاف اور ٹیچرز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور پہنچا دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ مقامی ملاحوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا، خاتون ٹیچرکی نعش نکال لی گئی ہے جبکہ ڈیم سے نکالے گئے بچوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام اور ٹیموں نے امدادی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر خانپور نورالحق فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ بھی لیا۔ ڈیم کی سیر کیلئے موجود کشتیوں کو دفعہ 144 کے تحت سفر کی پابندی پر بھی غور جاری ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…