انار کلی بازار میں دھماکہ نہ ہوتا اگر ۔۔۔ تاجروں نے حکومتی غفلت سے پردہ اٹھا دیا

20  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اورانتظامیہ سے سینکڑوں بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ انار کلی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے او رہمیں پارکنگ

پلازہ دیا جائے ، اگر حکومت ہمارے مطالبے کو زیر غور لاتی تو یہ حادثہ رونما نہ ہوتا ۔ انار کلی سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے بعد مرکزی صدر اشرف بھٹی نے آل پاکستان انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میںلاہور کے صدر میاں طارق فیروز، سینئر نائب صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ ،چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطا اللہ او روائس چیئرمین ملک ناظم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث تحریب کاروں کو گرفتارکر کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران اور انار کلی کی تنظیم حکومت اور انتظامیہ سے سینکڑوں بار یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ یہاں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس طرح کے مقامات تحریب کاروں کا آسان ہدف ہوتے ہیں،کئی بار اعلانات کے باوجود انا رکلی کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر نہیں کی جارہی تاکہ بازار کے اندر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمدورفت کو روکا جا سکا۔ ہمار امطالبہ ہے کہ حکومت اس واقعہ کے بعد ہوش کے ناخن لے او رتجاوزات کا خاتمہ او رانار کلی کے لئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…