کورونا پابندیوں میں نرمی ،این سی او سی نے کیٹگری بی اور سی ختم کر دی

13  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی) نے کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک بغیر ویکسین پاکستان آنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل وجوہات، حاملہ خواتین اور 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانیوں کو لازمی ویکسین پالیسی سے

استثٰنیٰ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کرتے ہوئے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کردی ہے، اب کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آ سکتے ہیں، این سی او سی نے کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا، یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، سعودی عرب ،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا، ریپڈ

ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے والے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی اور ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو ویکسین سے استثنی حاصل ہوگا، میڈیکل وجوہات، حاملہ خواتین اور 15 سے 18 سال

کی عمر کے پاکستانیوں کو لازمی ویکسین پالیسی سے استثنٰی حاصل ہوگا، 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک بغیر ویکسین پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفیکشن میں تمام ائیر پورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کٹس اور طبی عملے کی زیادہ سے زیادہ موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز ائیر پورٹس

پر اضافی ہیلتھ اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائے، وفاق اور صوبائی انتظامیہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کی قرنطینہ ڈراپ تک ٹرانسپورٹ کو یقینی بنائے۔ جب کہ وزرات خارجہ کو بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانے اور ہائی کمشنز کو ترجہی بینادوں پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…