ویسٹ انڈین کھلاڑی کیسے کورونا میں مبتلا ہوئے؟ متاثرہ افراد کی کل تعداد 8 تک پہنچنے پر شدید کھلبلی مچ گئی

16  دسمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر شدید کھلبلی مچ گئی جس کے نتیجے میں مہمان ٹیم کے کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 8 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کا

دورہ پاکستان جاری رہنا مشکل نظر آنے لگا، وکٹ کیپر و بیٹسمین شائی ہوپ، اسپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ نتائج مثبت آنے پر سیریز پر خدشات منڈلانے لگے۔اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ وِک اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کا بھی کورونا مثبت نکل آنا تشویش کا باعث بن گیا، نئی صورتحال سامنے آنے پر پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے جاری رہنے یا ختم کرنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے ہوگا، ان افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کے تازہ ترین راؤنڈ میں مثبت نتائج آئے تھے۔پانچوں افراد کو ویسٹ انڈیز اسکواڈ سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے، وہ طبی حکام کی طرف سے فراہم کردہ نگہداشت اور نگرانی میں ہیں، ان کو 10 دن یا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج تک اتنہائی میں رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹے کی کمرشل فلائٹ میں کورونا مثبت کیس سامنے آئے تاہم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں اومی کورون ویرینٹ نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ مختلف ائیر پورٹس سے ویسٹ انڈین کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…