بیروزگاروں کے لیے بڑی خوشخبری ٗ پولیس میں 2 ہزار اور ایف آئی اے میں 9 ہزار بھرتیوں کا اعلان

13  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالے، حکومت تیار ہے، اپوزیشن پھر دھاندلی دھاندلی کا شور کریگی،23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوگی، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون اپوزیشن کو ہاتھ میں نہیں لے گا،ہسپتال، نالہ لئی اور رنگ روڈ اسی

حکومت میں مکمل ہوں گے، سوا 500 ارب کا ماں بچہ ہسپتال کا منصوبہ ہے، ہمارے شہر کے منصوبوں کیلئے عمران خان کے مشکور ہیں،جو پاکستان کے جھنڈے تلے آئے، امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے،ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارہے ہیں، ویزے پر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے، سائبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں، پولیس میں 2 ہزار اور ایف آئی اے میں 9 ہزار بھرتیاں ہوں گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ماں بچہ ہسپتال پہنچے اور تعمیراتی کام کا جایزہ لیا جبکہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے،فورسز کی جنگی مشین جی ٹی روڈ پر نکلتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ قلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں،اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ

وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ بات سنتے ہیں،وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماں بچہ ہسپتال، نالہ لء رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہونگے،سوا پانچ سو ارب کا ماں بچہ اسپتال کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہر کے منصوبوں کے لیے عمران خان کے مشکور

ہیں،جو پاکستان جھنڈے تلے آئے امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی کوئی بات چات فیصلہ کن مراحل میں نہیں،ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارم رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویزے کے اوپر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے،ہم سایبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں،دو ہزار پولیس اور نوہزار ایف آئی اے میں بھرتی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…