سکول میں پنسل چوری ہونے پر پہلی جماعت کا طالب علم مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں چھوٹا بچہ اپنی کلاس میں چوری کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک اسکول کی پرائمری کلاس کا بچہ اپنے دیگر کلاس فیلوز کے ہمراہ تھانے پہنچ گیا۔پولیس کے استفسار پر بچے نے بتایا کہ کلاس میں اس کی پینسل چوری ہو گئی ہے اور وہ پنسل چوری کا مقدمہ درج کرانے تھانے آیا ہے۔بچے کی

باتیں سن کر پولیس اہلکار شش و پنچ میں پڑ گئے اور بچے کی معصومیت پر مسکرا دئیے۔پولیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرانے آنے والے بچوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ پنسل چوری کا مقدمہ درج کرانے آنے والا بچہ پولیس سے مقدمے کی درخواست کر رہا ہے اور اس کے ہمراہ کلاس کے دیگر بچے بھی ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…