پاکستانی ایف سولہ ”مار گرانے“ پر ابھی نندن کو ملک کے تیسرے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے پیر کوانڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو فروری2019میں پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کومبینہ طورپر مار گرانے پر ملک کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نوازدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ابھینندن ورتھمان کو دئیے گئے اعزاز کے بارے میں اعلامیے میں بتایا گیا کہ ابھی نند ن سرینگر میں انڈیا کے مگ 21 بائزن سکواڈ کے ساتھ منسلک تھے بھارتی دعوے کے مطابق جب پاکستانی طیارے انڈین حدود میں آتے ہوئے نظر آئے، تو انھوں نے اپنے جہاز کو ان سے لڑائی کے لیے اڑایا۔اعلامیے میں دعوی کیا گیا کہ کس طرح انھوں نے پاکستانی جہاز کا تعاقب کیا اور ایک ایف 16 مار گرایا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس لڑائی میں دشمن کے ایک اور طیارے نے جدید میزائل فائر کیے جس سے ان کا جہاز متاثر ہوا اور ان کو پیراشوٹ کی مدد سے دشمن کے زیر کنٹرول علاقے میں اترنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ اس بھارتی دعوی کی تردید کر چکا ہے جبکہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکہ کے محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…