این سی او سی نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل کردی

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل کردی۔ این سی او سی کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کو جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت مذکورہ عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن 15 تا 27 نومبر تک معطل رہے گی ،

کورونا ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کی وجہ سے کیا گیا کیوں کہ قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔علاوہ ازیں عالمی وباء کورونا وائرس کے تناظر میں فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک میں کورونا کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ، شہر کی 40 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن پر پابندیوں کا خاتمہ ہوگا لیکن 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔میڈیا رپورٹس میں این سی او سی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے نافذ کردہ پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ عالمی وباء کی مجموعی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا ، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی ، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی ، کورونا پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے۔این سی او سی کے مطابق پشاور ، نارووال اور جہلم میں نصف آبادی کی کوروناویکسی نیشن ہو چکی ہے ، منڈی بہاؤالدین، بھمبر، باغ اور میرپور میں بھی نصف آبادی نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے ، اسی طرح اسکردو ، گلگت اور غذر میں نصف سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نصف سے زائد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کر لی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…