کتنے آدمی تھے؟ سردار پانچ… کیوں پچھلی مرتبہ تو دو تھے؟ کیونکہ نیوزی لینڈ کو سکیورٹی کا مسئلہ تھا، سوشل میڈیا پر میمز کا لوٹ پوٹ کردینے والا طوفان جاری

28  اکتوبر‬‮  2021

شارجہ(این این آئی)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد ’سیکیورٹی خدشات‘ پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے اپنی بہترین بولنگ کے باعث زیادہ رنز کرنے سے روکا پھر بیٹنگ میں محمد رضوان، آصف علی اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی

بدولت قومی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے بعد یہ دونوں ٹیموں کا کسی بھی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ سامنا تھا۔ گرین شرٹس کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے طوفان میں بحث کا مرکز نیوزی لینڈ ٹیم کا بہانہ ’سیکیورٹی خدشات‘ رہا۔ ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں ایک شائق نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس میں نیوزی لینڈ کا نام لے کر تحریر تھا کہ اب بھاگنے کا راستہ نہیں ہے۔ایک صارف نے میمز تحریر کی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن موجود تھے۔اس میم میں نیوزی لینڈ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟ٹوئٹر پر ایک اور صارف آصف علی اور حارث رؤف کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب جاکر ہمیں پتہ لگا کہ نیوزی لینڈ کس طرح کے سیکیورٹی خدشات کی بات کر رہا تھا۔ ایک صارف بھارت اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کی تصوریر شیئر کرتے ہوئے گرفتاری بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ سیکیورٹی کو بیان کرتے ہوئے تحریر کیا۔ ایک صارف نے شیئر کیا کہ کتنے آدمی تھے، سردار پانچ، کیوں پچھلی مرتبہ تو دو تھے؟ کیونکہ نیوزی لینڈ کو سکیورٹی کا مسئلہ تھا، سوشل میڈیا پر میمز کا اب تک ایسا طوفان برپا ہے کہ ہنسی نہ رکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…