جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور پی ٹی آئی کے ایم این اے کے درمیان جھگڑا،تلخ کلامی ہوئی اوربات بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی

27  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا ۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا

ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صبح ڈی چوک پر واک کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی کے کالے شیشے ہونے پر کار کے مالک کی پولیس کو شکایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی شکایت پر گاڑی کے مالک اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا تھا بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر ایم این اے کو رہا کر دیا گیا ۔ انکشاف ہوا کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلیئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔واقعہ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا، میں حکم عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں، روزانہ پیدل سپریم کورٹ آتا ہوں، صبح پارلیمنٹ کے سامنے فٹ پاتھ پر مشکوک گاڑی سامنے آئی، مجھے نہیں معلوم گاڑی میں کون تھا، صرف پولیس سے گاڑی سے متعلق پوچھا، گاڑی میں بیٹھے شخص نے سخت زبان

استعمال کی اور گاڑی پارلیمنٹ میں لے گیا۔قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا، تو گاڑی کے ڈرائیور نے پارلیمنٹ سے واپس آکر پھر میرا راستہ روکا، گاڑی میں موجود نامعلوم شخص نے پھر برا بھلا کہا مگر میں خاموش رہا۔ میں نے غیر قانونی نمبر پلیٹ دیکھ کر پولیس کو صرف گاڑی چیک کرنے کا کہا تھا، لاقانونیت پر میں اپنے ڈرائیور کا بھی چالان کروا دیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…