گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

23  اکتوبر‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں داخل ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل راولپنڈی، اٹک،

چکوال، جہلم، منڈی بہائو الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ میں بارش کا امکان ہے، جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پورمیں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، گوجرانوالہ اورلاہور ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان بھی ہے۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 33400کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد5000کیوسک اور اخراج5000کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام

پرآمد12600کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد11900کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد37300کیوسک اور اخراج 32500کیوسک،چشمہ آمد36600کیوسک اوراخراج 40000کیوسک، تونسہ آمد39700 کیوسک اور اخراج39300 کیوسک، پنجند آمد2100کیوسک

اور اخراج 2100 کیوسک،گدو آمد 40400کیوسک اور اخراج 34300کیوسک، سکھر آمد33300کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.61 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور

قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.815 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1179.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.160 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح641.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…