ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی

22  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی، انہوں نے 35 پنکچر والی بات پر نجم سیٹھی سے معافی مانگی، انہوں پروگرام میں کہا کہ ذاتی طور پر یہاں پر میں ایک بات کرتا چلوں،

بہت اچھے قریبی یعنی آپ ایسے سمجھیں کہ انتہائی گہرے اور پرانے دوست، ایک ایسے وقت کے دوست جب پہلی پابندی لگا دی تھی تو عرفان صدیقی صاحب نے کالم لکھا تھا اور جنہوں نے انگلش میں کالم لکھ کر آواز اٹھائی تھی وہ تھے ہمارے بھائی نجم سیٹھی صاحب، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن ان کے حوالے سے جو بات ہوئی جو خبر تھی اس کے ذرائع ہی فیک نکلے اور اسے میرے ماتھے ڈال دیا گیا، میری جب ان سے ملاقات ہوئی تو نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ نے عجیب بات کی، جس پر مجھے احساس ہوا کہ وہ میری اس بات پر بہت دلبرداشتہ ہوئے، میں آج ان سے دست بدستہ اس کنڈیشن پر کہ جب میں لاہور جاؤں تو مجھے جگنو بھابھی چائے پلائیں، میں معذرت طلب کرتا ہوں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وہ ایسی شخصیات نے بات کی کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ ایسی بات کریں گے، ذریعہ میں ان کو بتاؤں کہ جیسے ان کی چڑیا ہے ویسے ہی میرا کبوتر تھا جس نے آ کر عجیب خبر سنا دی، تو سیٹھی صاحب معذرت، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کنڈیشن یہ رکھی کہ ایک بابا جی ہیں لاہور میں ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے اور دوسرا سیٹھی صاحب کے گھر چائے پینی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…