سپریم کورٹ نے دوران سروس انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی نوکریوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا 

12  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کور ٹ آف پاکستان نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے سے متعلق فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے اہل وہی بچے ہونگے جن کے والد کا انتقال 2005 کے بعد ہوا ہو ۔ اپنے بیان میں عدالت عظمیٰ نے

کہاکہ سرکاری ملازمت کے اہل وہی بچے ہونگے جن کے والد کا انتقال 2005 کے بعد ہوا ہو، سال 2005 سے پہلے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں پر وزیراعظم پیکج لاگو نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ باپ کی جگہ بیٹے کو نوکری دینے کا قانون ہی عجیب و غریب ہے، سرکاری دفاتر وراثت میں ملنے والی چیز تو نہیں،اس طرح نوکریاں دینے سے میرٹ کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ باپ کا انتقال ہو تو بیٹا بھرتی ہو جائے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہاکہ ابتدائی طور پر یہ قانون پولیس اور دیگر شہداء کیلئے تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کم آمدن والے ملازمین کیلئے قانون بنا تھا لیکن بھرتی افسران کے بچے ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ اے ایس آئی کا بیٹا کہتا ہے ڈائریکٹ ڈی ایس پی بھرتی کرو۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم پیکج کا اطلاق 2005 سے ہوتا ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ اپنے والد کی جگہ بھرتی ہونے کی درخواست دی جو وفاقی وزارت تعلیم نے مسترد کردی۔ سرا ج محمد نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے، قربانی تو سب کی برابر ہوتی 2005 سے پہلے کی ہو یا بعد کی۔عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ،سراج محمد کے والد لعل محمد سال 2000 میں دوران سروس انتقال کر گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…