شاہد آفریدی کا خواتین کو اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا مشورہ

27  اگست‬‮  2021

نواب شاہ (آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لڑکیوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نواب شاہ کے بختاور گرلز کیڈٹ کالج کے دورے کے دوران کہی ۔

آفریدی کو کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد امین نے کالج آنے کی دعوت دی تھی۔ کالج کے دورے کے دوران آفریدی کے ساتھ تبلیغی جماعت کے ارکان بھی تھے۔ اپنے کالج کے دورے کے دوران شاہد آفریدی نے خواتین کیڈٹس کو اسلام میں خواتین کے حقوق پر لیکچر دیا اور ان پر زور دیا کہ وہ زندگی میں اسلامی اصول اپنائیں۔ انہوں نے بطور کرکٹر اپنی زندگی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ تبلیغ مذہب کی طرف کیسے گئے۔انہوں نے خواتین کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ سخت پڑھائی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں ، سوشل میڈیا اور موبائل فون وقت ضائع کرنے والے اوزار ہیں۔ بطور کرکٹر اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے کیریئر کے ایک موقع پر انہوں نے کھیل چھوڑنے کے بارے میں سوچا کیونکہ کچھ کپتان ان کا کیریئر ختم کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام اور تبلیغ سے بہت مدد ملی۔ پی سی بی کے نئے سربراہ کی تقرری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ کو مثبت سمت میں لے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…