امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں نکال کر بڑا مسئلہ کھڑا کردیا ہے، برطانیہ کا بھی شہریوں کو واپس لینے کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان

13  اگست‬‮  2021

لندن(این این آئی) برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والیس نے افغانستان سے فوجی انخلا کے امریکی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے افغان سرزمین شدت پسندوں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔اسکائی نیوز ٹیلی وژن کو انٹرویو میں برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کی واپسی

سے افغانستان میں خلا پیدا ہوگیا ہے جسے اب شدت پسند پْر کر رہے ہیں۔ امریکا نے افغانستان میں ایک بڑا مسئلہ کھڑا کردیا ہے جس سے خطے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔سیکرٹری دفاع بین والیس نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ طالبان کے دوبارہ سرگرم ہونے سے افغان سرزمین شدت پسندوں کی افزائش گاہ بن جائے گی۔برطانوی سیکرٹری دفاع نے امریکا کو یاد دہانی کرائی کہ طالبان نے ہی نائن الیون سے قبل داعش کو محفوظ پناہ دے رکھی تھی اور اب طالبان کے افغانستان میں مضبوط ہونے سے وہاں القاعدہ فائدہ اْٹھا سکتی ہے اور دوبارہ منظم ہوکر عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔قبل ازیں سیکریٹری دفاع بین والیس نے 600 برطانوی فوجی اہلکاروں کو افغانستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فوجی دستہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو ملک سے نکالنے میں مدد کریں گے جہاں شدت پسندوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کے اکثریتی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس پر امریکا نے بھی اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے 3 ہزار فوجیوں پر مشتمل دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…