نذیر چوہان نپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتے کہ ہم نے انھیں گمراہ کر دیا،وہ اپنی مرضی سے گروپ میں آئے، زبردستی نہیں لائے، راجہ ریاض کا شدید ردعمل

4  اگست‬‮  2021

لاہور(این این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے ایک اہم رکن راجہ ریاض نے نذیر چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے انھیں زبردستی اپنے ساتھ نہیں ملایا تھا، وہ خود گروپ میں آئے تھے۔راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھا کہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے۔ وہ نپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتے کہ ہم نے انھیں گمراہ کر دیا۔ نذیر چوہان جذباتی آدمی ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ نذیر چوہان گروپ میں بھی ہر وقت جذبات میں رہتا تھا اور آگے بڑھنے کے لئے بڑے بڑے مشورے دیتا تھا۔ جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گیا۔راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سب جہانگیر ترین قیادت میں متحد ہیں۔ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…