کرونا کے شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہسپتال سے عوام کے لیے اہم پیغام جاری کردیا

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال سے عوام کیلئے پیغام میں کہاکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں میرا بہترین علاج ہورہا ہے،پوری قوم کا شکرگزار ہوں جس نے میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود مجھے ہسپتال داخل ہونا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی پر کندھے سے کندھا ملا کر نماز عید ادا کی گئی،پوری قوم تمام جگہوں پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن پر طبی ماہرین اور علما لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں،ویکسینیشن سمیت تمام ضروری احتیاط کے باجود مجھے اور اہلیہ کو ڈیلٹا کورونا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان دو فیصد خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کو سب سے پہلے چین کے تعاون سے ویکسین لگی،آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…