ہنڈا سٹی 2021 کی قیمت کا باقائدہ اعلان کر دیا گیا

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہونڈا اٹلس نے بالآخر اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار سٹی کا چھٹا ماڈل لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی کا

پانچواں ایڈیشن 2019 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کے بعد کئی ماڈل آئے لیکن ان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی تاہم کمپنی نے چھٹی جنریشن سٹی کی رونمائی سے پہلے ہی بکنگ شروع کر دی تھی جس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کار کی باضابطہ نقاب کشائی سے قبل ہزاروں کی تعداد بکنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ یہ گاڑی پانچ مختلف اقسام میں دستیاب ہوگی ، 1.2L آٹومیٹک ٹرانسمیشن (AT) ، 1.2L مینوئل ٹرانسمیشن (MT) ، 1.5L PT CVT ، 1.5L Aspire CVT ، اور 1.5L MT۔جن کی قیمت یہ ہو گی ۔ماڈل 1.2ایل ایم ٹی کی قیمت 27لاکھ 99 ہزار روپے ہو گی ، ماڈل 1.2ایل سی وی ٹی کی قیمت 2،799،000 روپے ہو گی ، 1.5L PT CVT—Rs2,899,000روپے ہو گی ۔ 1.5L Aspire MT—Rs3,019,000(تیس لاکھ انیس ہزار روپے)  روپے ہو گی ۔ اسی طرح 1.5L Aspire سی وی ٹی کی قیمت  (اکتیس لاکھ چوہتر ہزار روپے)3,174,000روپے ہو گی ۔ برسوں کی مانگ اور تنقید کے بعد ہونڈا نے بالآخر شہر میں پہلی بار ائیر بیگ شامل کیے۔ صارفین کی حفاظت کو نظر انداز کرنے پر کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…