کون بنے گا آزادکشمیر کا وزیراعظم؟ عمران خان نے آزاد کشمیرکے اہم رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد ٗ مظفر آباد( آن لائن ) آزادکشمیر کے وزیراعظم کے اعلان کےلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیرکے اہم پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اظہر صادق، سردار تنویر الیاس خان، بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق اجلاس میں شریک ہونگے ،وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نام فائنل کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری رہنماؤں سے

ملاقات میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ اظہر صادق کشمیر کے وزیراعظم بننے کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں،خواجہ فاروق بھی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان کا بھی کشمیر کے وزیراعظم کے لیے انٹرویو کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے وزیراعظم کے نام پر اہم رہنماوں اور قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔دوسری جانب آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرلیاگیا ۔تحریک انصاف کے انوار الحق سپیکر جبکہ ریاض گجر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انکے مدمقابل اپو زیشن مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی نے متفقہ امیدوار کھڑ ے کئے تھےمگر وہ ا پنے امیدواروں کو منتخب نہ کراسکی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار انوار الحق 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز کو 15ووٹ ملے۔ ذرائع کے مطابق ایوان کے 53 ممبران میں سے 49 ممبران اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر دو ووٹ مسترد ہوئے۔ سپیکر شاہ غلام قادر

نے رولز کی خلاف ورزی پر اپنا ووٹ خود مسترد کیا ۔نئے سپیکر چوہدری انوار الحق نے سابق سپیکر شاہ غلام قادر سے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ نومنتخب سپیکر چوہدری انوار الحق کا کہناتھا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کو اعلی روایات کے مطابق کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسی طرح پی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر کی سیٹ بھی جیت گئی ، ڈپٹی سپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض گجر نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی

جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کی نثاراں عباسی نے 15ووٹ حاصل کئے۔۔واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…