شاہد آفریدی کا ایل او سی کی دوسری جانب چھکا مارنا کے پی ایل کی سب سے بڑی خبر ہوگی کے پی ایل سے متعلق آسٹریلوی صحافی کے بیان نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

4  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے شاہد آفریدی کے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف چھکا مارنے کا ٹویٹ کرکے بی سی سی آئی پر طنز کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فریڈمین کا یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آیا جب بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت کرنے پر دھمکی دی تھی کہ انہیں کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے

بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فریڈمین نے ایک ٹویٹ میں کہا ’کے پی ایل کے بارے میں سب سے بڑی بات تب ہوگی جب شاہد آفریدی پہلے میچ کیلئے آئے اور ایل او سی کے اس پار چھکا ماریں‘۔ان کے اس ٹویٹ پر صارفین نے مزے مزے کے جوابات دیئے ۔ یاد رہے یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہرشل گبز نے ٹویٹر پر کے پی ایل میں کھیلنے کے حوالے سے بی سی سی آئی کی دھمکی کے بارے میں پوسٹ کیا اور اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔ہرشل گبز نے ٹویٹ کیا کہ ’’بی سی سی آئی کی پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے کو استعمال کرنے اور مجھے کے پی ایل میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کرنے کوشش غیر ضروری تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ کا مجھے یہ دھمکی دینا کہ وہ مجھے کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے بھارت میں داخل ہونے نہیں دیں گے مضحکہ خیز ہے‘‘۔پی سی بی نے صورت حال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کرسکتے ہیں ۔خیال رہے کے پی ایل کا آغاز 6 اگست سے مظفر آباد میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…