ترکی کے 21 صوبوں میں آگ بھڑک اٹھی‎‎

30  جولائی  2021

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) 28 اور 29 جولائی کے درمیان ترکی کے 21 صوبوں میں 63 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ ترکی میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے بعد متاثرہ دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ چھٹیوں پر آئے سیاح بھی اپنے ہوٹلوں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 63 مقامات پر بھڑکنے والی آگ میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 20 مقامات پر آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔جنوبی ترکی میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع جنگلات میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث اب تک متعدد دیہاتوں اور ہوٹلز کو خالی کرایا جاچکا ہے جب کہ 3 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ترک حکام کے مطابق بحیرہ ایجین اور روم سے متصل 17 صوبوں میں 60 کے قریب مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید 17 مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 140 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آنتالیا شہر میں 18 جب کہ عدانا اور مرسن کے 16 کے قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔دوسری جانب ترک انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ صدر اردگان نے بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…