پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کی خریداری کی، بلوم برگ کی حیران کن رپورٹ

30  جولائی  2021

نیویارک (این این آئی)عالمی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کی خریداری کی جس میں ستمبر کیلئے ایل این جی کے سودے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں طے ہوئے ہیں۔پاکستان نے اسپاٹ خریداری کے تحت ستمبر کے لیے ایل این جی کے مہنگے ترین سودے کیے ہیں، ستمبر کے لیے ایل این جی کے چار کارگوز خریدے جائیں گے جن کے تحت فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی اوسطاً 15.36 ڈالر میں پڑے گی۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے لیے تین ایل این جی کارگوز عالمی کمپنی گنور اور ایک پٹرو چائنا سے خریدا جائے گا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 سے 7 ستمبر کو سپلائی کے لیے ایل این جی کارگو 15.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 12 سے 13ستمبر کی سپلائی کے لیے ایل این جی کارگو 15.49ڈالر، 17 سے 18ستمبر کی سپلائی کے لیے سودا 15.39 ڈالر اور 27 سے 28 ستمبر کی سپلائی کے لیے خریداری 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں کی گئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…