ملکی قرضے 37 ہزار 997ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے صرف مئی کے مہینے میں 919 ارب روپے کا اضافہ

7  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کے قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 37 ہزار 997ارب 70کروڑ روپے پر پہنچ گئے ۔ موجودہ حکومت کے ابتدائی33ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں13ہزار 265ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق مئی 2021 تک وفاقی حکومت کے قرضے

ریکارڈ 37ہزار 997ارب 70کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ صرف مئی کے مہینے میں قرضوں میں 919 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس میں اندرونی قرضہ 720 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 199 ارب روپے بڑھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی قرضے 26 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ غیر ملکی قرضے 11 ہزار 931 ارب 90 کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق موجودہ دور حکومت میں اندرونی قرضے میں 9 ہزار 275 ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 3 ہزار 990 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے جس میں بیرونی قرضے 7 ہزار 942 ارب روپے اور اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے ۔دوسری جانب پاکستان نے عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیئے ہیں پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے 5 سال، 10 سال اور 30 سال کے لیے عالمی منڈی میں ایک

ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیئے ہیں۔ پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے پانچ سال کے لیے 5 اعشاریہ 8 فیصد پر 30کروڑ ڈالر، دس سال کی مدت کے لیے 7 اعشاریہ 12 فیصد پر40 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے، جب کہ 30 سال کی مدت کے لیے 8 اعشاریہ 4 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…