پریانکا چوپڑا انسٹا گرام پر صرف ایک پوسٹ کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

3  جولائی  2021

اسلام آباد(این این آئی) بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا چوپڑا انساد گرام پر ایک پوسٹ کے 6 کروڑ روپے سے زائد لیتی ہیں۔ انسٹاگرام پر تشہیری مہم کے عوض پیسے کمانے والی شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کرنے والی نام نہاد ویب سائٹ ہوپر نے سال 2021 میں سب سے زیادہ پیسے لینے والے افراد کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بالی ووڈ ادا کارہ

پریانکا چوپڑا انساد گرام پر ایک پوسٹ کے 6 کروڑ روپے سے زائد لیتی ہیں تاہم انسٹاگرام پر پوسٹس کے عوض سب سے زیادہ پیسے لینے والی تقریبا 400 شخصیات میں کوئی بھی پاکستانی شخصیت شامل نہیں ہے۔فہرست میں متعدد بھارتی اسٹار اور اداکار بھی شامل ہیں اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ پریانکا چوپڑا سب سے زیادہ پیسے لینے والی 30 شخصیات میں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق پریانکا چوپڑا سب سے زیادہ پیسے لینے والی شخصیات میں 27 ویں نمبر پر ہیں اور وہ ایک پوسٹ کے عوض 4 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد وصول کرتی ہیں۔وہ پیسے لینے کے معاملے میں اگرچہ فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید سے پیچھے ہیں، تاہم وہ ان کی بہن بیلا حدید سے کئی درجے آگے ہیں۔اسی طرح پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے عوض اداکارہ ایما واٹسن، سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم، ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ، امریکی ماڈل کرسٹی ٹیگن اور فٹ بالر محمد

صالح سے بھی زیادہ پیسے لیتے ہیں تاہم پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے عوض بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے مقابلے تقریبا 4 کروڑ روپے کم لیتی ہیں۔ویرات کوہلی ایک پوسٹ کے عوض 6 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ لیتے ہیں، وہ مذکورہ فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں۔فہرست کے مطابق دوسرے نمبر

پر اداکار ڈیوائن جانسن ہیں جو ایک پوسٹ کے 15 لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 24 کروڑ روپے سے زائد وصول کرتے ہیں۔اسی فہرست میں تیسرے نمبر پر گلوکارہ آریانا گرانڈے ہیں جو ایک پوسٹ کے 23 کروڑ 80 لاکھ روپے لیتی ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر ماڈل کایلی جینر ہیں جو دو سال قبل سے زیادہ پیسے لینے والی شخصیت تھیں۔کایلی جینر ایک پوسٹ کے عوض 23 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں جب کہ پانچویں نمبر پر گلوکارہ سلینا گومز ہیں جو ایک پوسٹ کے عوض 23 کروڑ 22 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…