وزارت ہوا بازی کو بتائے بغیر3 ایئر پورٹ گروی رکھ کر قرضے لینے کا انکشاف‎

29  جون‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت ہوا بازی کی مشاورت کے بغیر3 ائیرپورٹس گروی رکھ کرایک ہزار 2 سو ارب روپے قرض لینے کا انکشاف ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورنے وفاقی کابینہ کے ا جلاس میں وزارت خزانہ کے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ۔ وزارت خزانہ کو ایوی ایشن ڈویژن سے ایئر پورٹ

گروی رکھوانے کے سلسلے میں پیشگی مشاورت لازم تھی ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھی موٹر ویز گروی رکھوانے کے عوض معاوضے کا مطالبہ کر دیا تاہم وزارت خزا نہ اورکابینہ نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا ۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی وزیر غلام سرور کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے معذرت کی اور مستقبل میں متعلقہ وزارتوں کی رضامندی حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ دستاویزات کے مطابق حکومت کو آمدن کے مقابلے میں اخراجات اور بجٹ خسارے کے باعث آئندہ مالی سال میں ایک ہزار دو سو ارب روپے اور ساڑھے تین ارب ڈالر ز کی ضرورت ہو گی جس کے پیش نظر وزارت خزانہ نے تین ائیرپورٹس اور 3 موٹر ویز کو گروی رکھنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا کہ اب تک 32 ملکی اور 4 بین الاقوامی اجارہ سکوپ کے ذریعے ایک ہزار 573 ارب اور 3.6 ارب ڈالرز سرکاری اثاثوں کے عوض قرض لیا جا چکا ہے ۔وفاقی حکومت نے مارچ 2019ء اور مئی 2020ء میں پاور سیکٹر کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 200 ارب کا قرض لیا تھا ۔ یہ قرض سرکاری پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو گروی رکھوا کر لیا گیا ۔ حکومت نے 31 مارچ 2020ء کو جناح انٹرنیشل ایئر پورٹ کراچی کو گروی رکھوا کر قرض حاصل کیا تھا۔یاد رہے ن لیگ کی حکومت بھی اسی پالیسی بھی گامزن تھی مگر اس وقت تحریک انصاف اس پر شدید احتجاج کرتی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…