این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دے دی

28  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی

سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے، پنجاب حکومت نے مؤقف کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کیلئے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد چل بسے ، مزید 914کیسز رپورٹ ہوئے ، تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 914 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید910 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد برقرار رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 231 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا

وائرس کے کْل 32 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ1ہزار 201 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 496 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 796 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ

ہیں جو 10 ہزار 721 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 76 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 418 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 759 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 308 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 596 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک

سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 776 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 64 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 307 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 243 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 582 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…