فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد سے معذرت کرلی

17  جون‬‮  2021

ابوظہبی(آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے اپنے نامناسب رویے پر سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سے معذرت کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ

سرفراز احمد ہم سب کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں جو بھی ہوا وہ وقتی گرما گرمی کا نتیجہ تھا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کی عزت کرتے ہوئے اس موقعہ پر خاموش رہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئیرز کی عزت کی ہے اور سرفراز بھائی کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں۔شاہین آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے لکھا ہے کہ تم جیو ہزاروں سال، دل خوش کردیا شینو۔ لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندر کے پیسر کی گیند سابق ٹیسٹ کپتان کے ہیلمٹ پر لگی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑی باہم الجھتے ہوئے نظر آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…