عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں،انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا، طاہر القادری نے وزیراعظم کو للکار دیا

17  جون‬‮  2021

نارووال(این این آئی)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ظالموں کی حکومت میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن عمران خان ہمارے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ وہ انصاف دلائیں گے،انہوں نے انصاف تو دور کی بات کبھی شہدا ء کے لئے 3 سالوں میں ہمدردی کا ایک بول نہیں

بول سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ظفروال بائی پاس سے چوک فاروقی حسینی تک شہدا ئے سانحہ ماڈل کے حق میں احتجاجی مظاہرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان اگر یہ کہیں کہ عدالتیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں تو جو ان کے دائرہ اختیار میں ہے وہ افسران اور ملازمین جو ملوث ہیں ان کو برطرف کرکے سزا دلوا سکتے ہیں لیکن انہوں نے جو وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیا،7 سال گزر گئے شہدا ء ماڈل ٹاؤن کو انصاف نہیں ملا۔ نواز شریف دور میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن 3 سال سے عمران خان نے بھی شہدا ء کے انصاف کے لئے کچھ نہیں کیا گیا،(ن)لیگ نے اپنے دور میں گلو بٹ پیدا کئے گئے 14 شہدا ء کے اہل خانہ کو ابھی تک انصاف نہیں ملا لیکن ریاست مدینہ بنانے والے بھی انصاف نہیں کر سکے،ہم عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا،عمران خان انصاف دینے کا وعدہ وفا نہیں کر سکے،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمیں انصاف دلائیں۔  ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ظالموں کی حکومت میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن عمران خان ہمارے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ وہ انصاف دلائیں گے،انہوں نے انصاف تو دور کی بات کبھی شہدا ء کے لئے 3 سالوں میں ہمدردی کا ایک بول نہیں بول سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…