الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی، لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد چوہدری نثار کا بیان سامنے آ گیا

23  مئی‬‮  2021

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے بیان دیا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، فیصلہ

عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا۔چوہدری نثار نے کہاکہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، عوام کو کورونا وبا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…