نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل، 6 دعویدار بھی سامنے آگئے

20  مئی‬‮  2021

شیخوپورہ (این این آئی)سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی شیخوپورہ کے قصبے فیروز وٹواں میں اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ چوہدری محمد بوٹا نامی شخص نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑکے حساب سے سب سے زیادہ بولی دی، بولی کے موقع پر اراضی کے 6 دعویدار بھی سامنے آگئے۔سابق وزیر اعظم

محمدنواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل شیخو پوہ میونسپل دفتر میں صبح 10 بجے شروع ہوا جو ساڑھے 3 بجے سہ پہر تک جاری رہا۔اراضی کی خریداری کیلئے3امیدوار سامنے آئے، سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے محمد بوٹا نامی شخص نے لگائی۔اس بولی کے مطابق زمین کی قیمت گیارہ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، نیلامی میں حصہ لینے والوں کو 10 لاکھ زر ضمانت جمع کروانیکی ہدایت کی گئی۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل کو احتساب عدالت اسلام آباد نے دیا تھا، نیلامی کی فی ایکڑا بتدائی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔انچارج بولی اجمل فاروق کے مطابق نواز شریف کے نام 88 کنال 4مرلے جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا، بولی کی قیمت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا جائیگا۔سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی شیخوپورہ کے قصبے فیروز وٹواں میں اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ چوہدری محمد بوٹا نامی شخص نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑکے حساب سے سب سے زیادہ بولی دی، بولی کے موقع پر اراضی کے 6 دعویدار بھی سامنے آگئے۔ نیلامی کے موقع پر اسی اراضی کے 6 دعویدار بھی سامنے آگئے جنہیں عدالت سے رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…