لاہور ہائی کورٹ کا شہباز شریف کو بڑا جھٹکا

17  مئی‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ +این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کر دی، نجی ٹی وی کے مطابق اعتراض لگایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت نہیں ہو رہی، چیف جسٹس نے کورونا کی وجہ سے توہین

عدالت کی درخواستوں پر دو ماہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکنے پر وفاقی حکومت اورایف آئی اے سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت اورلاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔ شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے علاج کے لیے ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی، عدالت نے واضح حکم دیا کہ آٹھ ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ پر روک دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذاعدالت حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے بھی الگ متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ سات مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے باہر جانے سے متعلق احکامات جاری کئے، لاء افسران، ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں عدالت نے حکم سنایا، عدالتی حکم نامہ ٹیلی فون، واٹس ایپ ،بذریعہ ای میل متعلقہ حکام کو بھجوایا

جبکہ پارٹی کی جانب سے ایف آئی اے میں حکم نامے کی کاپی بھی موصول کرائی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہ دی گئی، عدالتی احکامات کی توہین آمیز طریقے سے خلاف ورزی کی گئی ، ثابت ہوگیا کہ سرکاری اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جا رہاہے عدالت سے استدعا ہے کہ سات مئی کے فیصلے پر فوری عمل درآمدکے احکامات جاری کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…