کسی بھی ملک کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے پہلا عملی قدم، عرب ملک نے بڑا فیصلہ سنا دیا

17  مئی‬‮  2021

قاہرہ(این این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے زخمی فلسطینیوں کے لیے ملک کے ہسپتالوں کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے کسی بھی ملک کا یہ پہلا عملی قدم ہے۔مصر کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب زخمیوں سے فلسطین کے

ہسپتال بھر چکے ہیں اور مزید زخمیوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والے حملوں کے زخمیوں کا استقبال کرے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات قاہرہ میں فلسطینی سفیر اور عرب لیگ میں مستقل مندوب دیاب اللوح نے بتائی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصر میں ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر اسامہ عبدالحئی کا کہنا ہے کہ 1200 مصری ڈاکٹر فلسطین میں بطور رضاکار زخمیوں کے علاج کے لیے اپنے کوائف کا اندراج کرا چکے ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں امور صحت کے محکمے میں خارجہ تعلقات کے ذمے دار ڈاکٹر عبداللطیف الحاج سے رابطہ جاری ہے۔اس ضمن میں وضاحت کی گئی ہے کہ رابطے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ زخمی فلسطینیوں کی وصولی کے موقع پر شہرکے اسپتالوں میں کیا ضروریات ہوتی ہیں؟۔بیان کے مطابق فلسطینی ذمے دار نے مطلوبہ ادویات اور دیگر ضروری لازمی اشیا کی فہرست بھی ارسال کی ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے زخمی فلسطینیوں کے لیے ملک کے ہسپتالوں کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے کسی بھی ملک کا یہ پہلا عملی قدم ہے۔مصر کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب زخمیوں سے فلسطین کے ہسپتال بھر چکے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…