سمندری طوفان سے بھارتی ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، افراد ہلاک

17  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سمندری طوفان تاؤتے نے بھارتی ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں کرناٹکا، کیرالا، گوا اورمہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد نے

نقل مکانی شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے جو آج رات یا کل صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچے گا۔دوسری جانب بھارتی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا خطرہ کم ہو گیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہے گی، شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ، ٹھٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔سندھ کی ساحلی پٹی پر 18 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،حیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور ماہی گیروں کو تین روز کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…