سیٹھ عابد کاپاکستانی ایٹمی پروگرام میں کیا کردار ہے؟ سلیم بخاری کا انکشاف

10  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف شخصیت سیٹھ عابد انتقال کر گئے ، سیٹھ عابد وہ شخصیت ہیں جن کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑا اہم کردار رہا ہے ،معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری  نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں

کہ ان کے 2کام ایسے ہیں جن کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا، ایک انہوں نے پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام میں بہت اہم کردار ادا کیا ،اس وقت جب پاکستان کو پوری دنیا میں سے کوئی ایک پن دینے کو تیار نہیں تھااس وقت انہوں نے ذاتی طور پر کئی ذرائع استعمال کئے ، اپنے پیسے خرچ کر کے پاکستان کے نیو کلیئر پروگرام کی تکمیل کو یقینی بنایا،پوری قوم ان کا احسان نہیں چکا سکتی ، دوسرا انہوں نے بینکنگ کو ایک نئی جہت دی ، انہوں نے بی سی سی آئی ادارہ قائم کیا،وہ ادارہ اتنا کامیاب تھا کہ اس نے پوری دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا،امریکن اور یورپین بینکوں نے ایکا کیا اور بی سی سی آئی کوختم کرنے کیلئے باقاعدہ سازش کی ، انہوں نے پاکستانیوں کیلئے بے پناہ نوکریاں پیدا کیں،دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے سیٹھ عابد حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیٹھ عابد کی رحلت پر وہ افسردہ ہیں۔ وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ابتدائی عطیات دہندگان میں سے ایک تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…