پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کر دی

13  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیاہے جو 15 اکتوبر 2019 سے نافذالعمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈان کی 12 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں اوراسٹیشنوں پر نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں۔

ان کے نام اس طرح سے ہیں، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو فضل پور ڈنڈی ریلوے اسٹیشن، فرید ایکسپریس کو مراد چشتی ریلوے اسٹیشن، تھل /میانوالی ایکسپریس کو چھب، کلورکوٹ، دریا خان، کروڑپپلاں ریلوے اسٹیشن، میانوالی ایکسپریس کو پائی خیل ریلوے اسٹیشن، شاہ لطیف ایکسپریس کو میٹنگ ریلوے اسٹیشن اور موہنجوداڑو پسنجر کو سحرہالٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹا پ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ اپ اینڈ ڈان کی چار ٹرینوں کے کوٹ لکھپت اور پپلاں ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کو مستقل کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ڈان سائیڈ کی 9 ٹرینوں اور اپ سائیڈ کی تین ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کو ری شیڈول کیاگیاہے۔ اسی طرح اپ اینڈ ڈان کی 13 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ ختم کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ راولپنڈی براستہ بوسال ملتان کے درمیان چلنے والی تھل/ میانوالی ایکسپریس کو بوسال، فتح جنگ، گولٹرہ کی بجائے بوسال، اٹک سٹی، حسن ابدال براستہ ٹیکسلاسے راولپنڈی چلے گی۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل کو جاری کردیاہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…