یورپی ممالک کشمیر کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھا رہے، وجوہات سامنے آ گئیں

11  ستمبر‬‮  2019

جنیوا (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنی سیاسی وجوہات کی بناء پر کشمیر پر آواز نہیں اٹھا رہے،مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وادی میں ذرائع مواصلات پر پابندی کی وجہ سے حقائق سامنے نہیں آ رہے،بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، افغان مذاکرات کو بحال ہونا چاہیے، اس طرح انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔سوئس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وادی میں ذرائع مواصلات پر پابندی کی وجہ سے حقائق سامنے نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو جو اقدامات اٹھائے وہ سب کے لیے حیران کن تھے، بھارتی اقدامات ناصرف اْن کے اپنے قوانین بلکہ یو این چارٹر، سلامتی کونسل کی قرارداروں اور بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف تھے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی، بھارتی اقدامات کے خلاف اپوزیشن نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی یونین کے کئی ممالک اس صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہیں لیکن کئی یورپی ممالک اپنی سیاسی وجوہات کی بناء پر کشمیر کے معاملے پر آواز نہیں اٹھا رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرارداروں پر عملدرآمد کرنا ہو گا، بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے اور لوگوں کو جینے کا حق دے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول نہیں جا پا رہے اور مریضوں کو طبی سہولیات میسر نہیں ہو رہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اقتدار میں آئے تو بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے مذاکرات کی پیش کش کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،

بھارت بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کر رہا ہے، موجودہ حالات میں بھارت سے مستقبل قریب میں دو طرفہ مذاکرات کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرے فریق کی طرف سے مصالحت ہی واحد آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پتہ چلا ہے سوئس حکام نے بھارتی رہنماؤں سے متوقع ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کو ایجنڈے میں شامل کیا ہے، سوئس حکام کا بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں کشمیر کا ایجنڈا

شامل کرنا خوش آئند ہے۔افغانستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کو بحال ہونا چاہیے، اس طرح انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ طالبان اپنا ذہن اور سوچ رکھتے ہیں، ہم نے خطے میں قیام امن کے لیے اپنا مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملٹری آپشن افغان مسئلے کا حل نہیں، امریکا نے بھی ہماری بات سے اتفاق کیا اسی وجہ سے ساری پیش رفت ہوئی اور مذاکرات شروع ہوئے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…