سعودی عرب میں14 قسم کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں کیلئے مختص، کسی بھی غیر ملکی کو ملازم نہیں رکھا جاسکتا،وزارت محنت نے تفصیلات جاری کردیں

24  مارچ‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے قومی حکمت عملی کے تحت 14 ملازمتوں پر غیر ملکیوں کی تقرری پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے 14ملازمتیں مقامی شہریوں کیلئے مختص کر دی ہیں۔

ان میں سے کسی ایک پر بھی غیر ملکی کو بالواسطہ یا بلاواسطہ ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔ ایسا کرنے والے فرد اور ادارے کو مقررہ سزا دی جائیگی۔ ان میں نمایاں ترین افرادی قوت انتظامیہ کا ڈائریکٹر، ملازمین کے امور کا منیجر، تعلقات عامہ کا ڈائریکٹر اور شکایات نویس ہیں۔ عکاظ اخبار نے غیر ملکیوں کیلئے ممنوعہ 14ملازمتوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ افرادی قوت کے ادارے کا سربراہ، پرسنل آفس کا سیکریٹری، نجی سیکیورٹی گارڈز، پرسنل افیئرز کا ڈائریکٹر، ڈیوٹی ریکارڈ کرنے والا سیکریٹری ، مندوب، ریسپشنسٹ، ٹائپسٹ، چابیاں بنانے والا، تعلقات عامہ کا انچارج، ہوٹل استقبالیہ سیکریٹری، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ، ملازمین کے امور کا سیکریٹری، شکایات نویس ، ادارہ ملازمت کا سیکریٹری اور خزانچی کی جملہ ملازمتیں سعودیوں کیلئے مختص کردی گئی ہیں۔ ان میں سے کسی بھی آسامی پر غیر ملکی کی بالواسطہ یا بلاواسطہ تقرری کی اجازت نہیں۔ مذکورہ ملازمتوں میں سے کسی ایک کیلئے کسی اور عنوان سے بھی غیر ملکی کو ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔ اس پابندی کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…